the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اظہارِرائے کی آزادی ضروری،زہراگل کرملک کے امن کوپامال کرنے والے لیڈران پرپابندی لگائے حکومت:مولاناسید ارشدمدنی
فرقہ پرستی سے مقابلہ کیلئے سبھی کوساتھ آناہوگا،سونیاگاندھی کاتحریری پیغام،جمعیت علماء کی قومی یکجہتی کانفرنس میں فرقہ پرستوں پرقدغن لگانے کامطالبہ
اظہارِرائے کی آزادی کی جدوجہد میںکنہیاکمارکے ساتھ اظہارِیکجہتی،حکومت کی خارجی اورداخلی پالیسی کی تنقید
نئی دہلی12مارچ(بصیرت نیوز سروس؍ذرائع) جمعیت علمائے ہند کی قومی یکجہتی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی چٹکی لی گئی۔جمیعۃ کی طرف سے پیغام دیاگیاکہ ملک کاتنوع ہی اس کی خوبصورتی ہے حکومت اس خوبصورتی کونقصان پہونچانے والے زہریلے لیڈران پرلگائے لگائے۔جمیعۃ علماء نے کہاکہ ملک کی اکثریت امن پسندہے ۔لیکن مٹھی بھرلوگ آگ اگل رہے ہیں۔جن پرسرکارکولگام لگاناچاہئے۔پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کانفرنس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کا تحریری پیغام پڑھا گیا۔غلام نبی آزاد نے ان کاپیغام پڑھتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیںملک کو توڑنے میں لگی ہیں۔اس کے خلاف تمام لوگوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔آزاد نے بتایا کہ کانفرنس کیلئے بھیجے گئے پیغام میں سونیا گاندھی نے اردو میں دستخط کئے ہیں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ جیسے آپ سب باہر سیکولر ازم کی جنگ لڑرہے ہیں، ویسے ہی سونیا گاندھی پارلیمنٹ کے اندر یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔اس موقع پر کئی مقررین نے روحانی گرو شری شری روی شنکر کے پروگرام پر بھی نشانے سادھے۔کنہیا کمار کی حمایت کرتے ہوئے ملک کی اہم مسلم تنظیم جمعیت علمائے ہند نے کہا کہ وہ شخصی آزادی کی لڑائی میں کنہیا کے ساتھ ہے اور ملک کے ہر ادارے میں اختلاف کا حق قائم رہنا چاہئے۔جمعیت کے 'قومی اتحاد کانفرنس' میں تنظیم کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ جب جے این یو معاملہ شروع ہوا تو ہم نے جان بوجھ کر اپنی رائے نہیں رکھی۔میں نے اپنی تنظیم میں لوگوں سے کہا کہ اگر ہم اس معاملے میں اترتے ہیں تو پھر کچھ طاقتیں اس پورے مسئلے کو ہندو بمقابلہ مسلمان کر دیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم جے این یواوردوسرے تمام اداروں میں



اظہارِرائے کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں ۔ہم کنہیا کمار کی بھی حمایت کرتے ہیں۔اس نے جو جنگ لڑی ہے اس میں ہم اس کے ساتھ ہیں۔اظہارِرائے کی آزادی کو ہر حال میں قائم رکھا جانا چاہئے۔سی پی ایم کے رہنما محمد سلیم نے جے این یو معاملے کو لے کر حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ جو لوگ پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کونہیں روک پائے، وہ جے این یو میں طلبہ نے کیاکہا،اس کو لے کر بحث کرنے لگے۔یہ سب بنیادی مسائل سے توجہ بھٹکانے کیلئے ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کو آزادی کے لفظ سے دقت ہے۔اس ملک کے آزاد ہونے سے پہلے بھی اس لفظ سے دقت تھی اور آج بھی یہی ہورہاہے۔بھوک اور بے روزگاری سے آزادی کی بات کرنے والوں کوپکڑاجارہاہے۔اس موقع پر کانگریسی لیڈر منی شنکر ایئر نے کہا کہ ملک کی سالمیت سیکولر ازم پر مبنی ہے۔جمعیت علمائے ہند کے سربراہ ارشد مدنی نے حیدرآباد یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والے طالب علم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس بچے کو اس کا حق نہیں ملا۔وہیں وزیراعظم مودی نے اس کے نام پرمگرمچھی آنسوبہائے۔نہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کو فرقہ پرستی سے نہیں مٹایا جا سکتا ہے۔اس درمیان عمر خالد کے والد بھی کانفرنس کے اسٹیج پرپہونچے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے67سال بعد بھی یونیورسٹی کے طلبہ کو آزادی مانگنی پڑ رہی ہے۔ عمر خالد نے پولیس کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔سی پی ایم لیڈر محمد سلیم نے جے این یو میں طلبہ پربغاوت کا الزام لگا دیا گیا۔لوگوں سے کالر پکڑ کر حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگا جا رہا ہے. عیسائی رہنما جان دیال نے بھی عمر کی رہائی کامطالبہ کیا۔اس کے پہلے آچاریہ پرمود کرشنن نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پوری دنیا کو اپنا بتاتے ہیں، لیکن اپنے ہی خاندان کو اپناتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی وعدے میں جو پاکستان کو سبق سکھانے کی بات کرتے تھے، وہ کسی کو بغیر بتائے اور بغیر بلاوے کے پاکستان چلے گئے۔نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہے اس کانفرنس میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے ہیں۔مولانامحمود مدنی، م افضل، یوپی کے کابینہ وزیر شاہد منظور اور نواب اقبال محمودجیسے کئی لیڈر کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.